ملک کے 14

ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد

لاہور(این این آئی) معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ کہ ملک کےلئے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالر کی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے،

پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔اداکارنے کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔

چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں