شفافیت کو 40

موجودہ حکومت میں شفافیت کو فروغ مل رہا ہے ،کرپشن کے بیج کو نا پید کر دیا جائےگا‘ مسرت چیمہ

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان کا ملک کو تنزلی کی جانب گامزن کرنے اور اپنی جائیدادوں اور بینک بیلنس میں اضافہ کرنے کا طریقہ واردات بالکل ایک جیسا ہے ،موجودہ حکومت میں شفافیت کو فروغ مل رہا ہے اور انشااللہ کرپشن کے بیج کو اس دھرتی سے نا پید کر دیا جائے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں خاندان کرپشن اور لوٹ پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

سابقہ حکمرانوں کو عوام کا خون چوستے ہوئے ان پر ذرا بھی رحم نہیں آیا لیکن آج اپنی کرپشن بچانے کےلئے ان کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کا واضح موقف ہے کہ قوم کے لوٹے گئے اربوں، کھربوں روپے واپس کرنا ہوں گے اور اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ حکمران ملک پر قرضوں کا پہاڑ نہ چھوڑ کر جاتے تو آج آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں طوالت کے پیچھے عوام کو مشکلات سے بچانا تھا اور حکومت اپنے اس مقصد میں کامیاب رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کی آمدن بھی بڑھے گی اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی بھی آئے گی لیکن ایک بات طے ہے کہ اب کرپشن کرنے والوں کو کسی طرح کی آسودگی میسر نہیں آئے گی اور انہیں نہ صرف احتساب کے اداروں بلکہ عوام کوبھی جواب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں