ایک خواب

موجودہ حکومت کو گرانا ایک خواب ہے، چودھری سرور

لاہور(صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرانا ایک خواب ہے، سینیٹ الیکشن میں اکثریت صادق سنجرانی کو ووٹ دے گی۔جناح ہسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 5 برس بعد لوگ فیصلہ کریں گے حکومت کیسی رہی، اگر پانچ برس بعد حکومت نہ ملی تو گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اراکین کو آزادی ہے جس کو مرضی ووٹ دیں، احتساب پاکستان کے ادارے کر رہے ہیں، نواز شریف سے اے سی واپس لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں