منہ توڑ جواب

مودی نے کسی قسم کی کوئی حماقت کی تو پاک فوج جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

لاہور: جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ہندوستان کی طرف سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شوق شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے اگرمودی نے کسی قسم کی کوئی حماقت کی تو پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ اس کی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیگی کہ مودی کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ہندوستان کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ وہاں کے حکمراں الیکشن جیتنے کےلئے اورمقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم وستم سے عالمی توجہ کو ہٹانے کےلئے اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیںلیکن امریکہ جیسے ہندوستان کے حمایتی ملک کی طرف سے اس پلوامہ کے واقعہ پر حسب منشاءردعمل نہ آنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس بار ہندوستان اپنے اس ڈرامہ کے ذریعہ عالمی طاقتوں کو بے وقوف بنانے میں ناکام ہوگیا ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کا خون رنگ لائے گا اور ہر طرف اسلام کا پرچم لہرا ئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں