نریندرامودی

مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(صباح نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندرامودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی، بھارت نے وزیراعظم مودی کے بشکیک جانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو باضابطہ درخواست دی گئی تھی، مودی کو 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بشکیک جانا ہے.

پہلے بھارتی وزیر خارجہ کے جہاز کو بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی، سشما سوراج نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے جانا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں