فلم اب مزید

مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنے والی نہیں، یہ نہ اب چل رہی ہے،نہ ہی ہمیں آگے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنے والی نہیں، یہ نہ اب چل رہی ہے،نہ ہی ہمیں آگے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زر داری کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنے والی نہیں، یہ نہ اب چل رہی ہے،نہ ہی ہمیں آگے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیس چھوڑ دئیے جائیں۔انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا کون سا ذاتی پیسہ ہے،چھوڑ دیتے ہیں تاہم عوام نے تحریک انصاف کو اس لیے ووٹ دیا ہے کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں