مکمل فٹ

مکمل فٹ ہوں ،ورلڈ کپ کھیلنے جاﺅنگا ، شاداب خان کا اعلان

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے اعلان کیا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ،ورلڈ کپ کھیلنے جاﺅنگا ،پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،انگلینڈکےخلاف بولرز اچھی پرفارمنس نہیں دے رہے،وکٹیں لینے کی ضرورت ہے،3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں ورلڈ کپ مشکلات نہیں ہوں گی۔

بدھ کو یہا ں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرکٹرشاداب خان نے کہاکہ مکمل فٹ ہوں اور ورلڈ کپ کھیلنے جاو¿ں گا جہاں ٹیم کو جوائن کرونگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میچز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے شاداب خان نے کہاکہ بولر اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہے لیکن بیٹسمین اچھا کھیل رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں4اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں توفرق پڑتاہے۔انہوںنے کہاکہ سینئرکھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ بہت تیزہوگئی ہے،وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بولرز ردھم میں بولنگ نہیں کررہے۔ شاداب خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ تک باو¿لرز ردھم میں آجائیں گے ہم انگلینڈ کے خلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وائرس کا پتہ چلنے پر تھوڑی پریشانی ضرورہوئی ہے الحمد اللہ اب مکمل فٹ ہوں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں قومی ٹیم بھرپورمحنت کررہی ہے ، 3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں ، ورلڈ کپ میں شکلات نہیں ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ کوشش کروں گاانگلینڈ جاکرٹیم کے ساتھ فوری ایڈجسٹ ہوجاوَں۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا علاج کرایا تاہم اب میں تندرست ہوں۔ اللہ کی جانب سے جو ہوتا ہے تو درست ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں