نئی حج پالیسی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کو نوٹس جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے نئی حج پالیسی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کو 20 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نئی حج پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال سرکاری حج اخراجات ڈھائی لاکھ روپے تھے،نئی سرکاری حج پالیسی میں اخراجات ڈبل کر دیئے گئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ نئی سرکاری حج پالیسی معطل کرکے اخراجات کو کم کرنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کو 20 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں