رکاوٹ نہیں 12

نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،عوام جلد مثبت تبدیلی کو محسوس کرینگے‘ عثمان بزدار

لاہور(این این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی،عواام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیا بلدیاتی نظام ممددومعاون ثابت ہوگااوراپنے مسائل کے حل کیلئے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصا ف کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں پہنچایا ہے،ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں،عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے،پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشو ں سے گورننس کو بہتر بناناہے،عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائے گا، عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کنگال ہوا،ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایاگیا،کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں،ہر وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے اورعوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،عوام جلد مثبت تبدیلی کو محسوس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں