مریم اورنگزیب

نالائق حکومت نےمفت ٹیسٹ اوردوائیاں چھین کرعوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہیاں حکومت کی بدانتظامی اور بری حکمرانی کے ثبوت ہیں،یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے، شہباز شریف نے نا صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخوا سے بھی ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا لیکن پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض ہسپتا لوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلی لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں