نجی بنک نے سابق صوبائی وزیر تنویر اشرف کو نادہندہ قرار دے کر جائیداد نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور: لاہور کے ایک مقامی نجی بنک نے سابق صوبائی وزیر تنویر اشرف کائرہ کو نادہندہ قرار دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کی جائیداد کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر تنویر اشرف کائرہ نے بنک الفلاح سے قرض لے رکھا تھا جو انہوں نے بنک کو بروقت واپس نہ کیا جس کی پاداش میں بنک نے تنویر اشرف کائرہ کو نادہندہ قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں