شہباز شریف

نوازشریف کو پرہیزی کھانا نہ دیا گیا تو نتائج کا ذمہ دار عمران خان ہو گا، شہبازشریف

لاہور (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو پرہیزی کھانا نہ دیا گیا تو نتائج کا ذمہ دار عمران خان نیازی ہو گا۔

نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہو گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرہیزی کھانا روکنا عمران خان کی قاتل ذہنیت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل تو ہیں مگر فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کوہے، تمام مظالم کا حساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کھانا روک کر عمران خان سیاسی انتقام کے بدترین درجہ فائز ہو گئے۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق نوازشریف کو پرہیزی کھانا فراہم کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں