نواز شریف

نواز شریف سے اہل خانہ کی ایک اور ملاقات ،علاج کے معاملات پر مشاور ت

لاہور :سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ہسپتال میں ان کی صاحبزادی مریم نواز ، شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے ملاقات کی ۔شہباز شریف نے بڑے بھائی کی صحت کے بارے دریافت کیا اور ڈاکٹروں سے بھی صلاح مشورہ کیا۔ جبکہ مریم نواز کے ہمراہ ان کی بھابھی حسن نواز کی بیگم اور بچے بھی ہسپتال آئے۔
نواز شریف سے ان کی بیٹی مریم کے سمدھی چوہدری منیر نے بھی ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ۔مریم نواز والد کے لئے پرہیزی کھانا بھی گھر سے لے کر آئیں ۔ جبکہ مریم نواز کی آمد پر ہسپتال میں بدنظمی بھی دیکھی گئی۔ سکیورٹی گارڈز اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے ہسپتال کی راہداری کے دروازے کا دروازہ ٹوٹ گیا۔جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ڈاکٹرز بھی دھکم پیل کی زد میں آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں