ہالینڈ کی ملکہ

ہالینڈ کی ملکہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (لاہور نامہ) نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔ وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہی ہیں جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ دورہ کے د وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں