فواد چوہدری

ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی پراسیس کے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے ،شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، نواز شریف کی مثال زرداری اور دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں