جھوٹ بولا

ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ہے، نوازشریف کی سرگرمیوں پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ہے، نوازشریف کی سرگرمیوں پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے،ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان رائے ونڈ پہنچے ،میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔

منگل کو وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف اتنے بیمار تھے کہ عدالت کو بتایا گیا اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ہے،عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچنے اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ 1947سے2008تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ37ارب ڈالر تھا۔

اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا اور منگلا ڈیم بنے،نیول بیسز بنے،فوج کو جدید ہتھیار ملے،گوادر بنا،موٹروے بنی جبکہ 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ97ارب ڈالر تک جا پہنچا،سوال ہے کہ یہ 60ارب ڈالر کہاں چلے گئے۔کیا یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ فراڈ کا ماڈل دونوں خاندانوں نےبار بار استعمال کیا۔پیسہ کو حوالہ اور ہنڈی سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیاجعلی اکاﺅنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے۔نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں