سوفیصد پرفارم

ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں،محمد عامر

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، سوفیصد پرفارم کر نے کی کوشش کرونگا ۔

ورلڈ کپ اسکواڈ شمولیت پر اپنے ٹوئٹ میں محمد عامر نے کہاکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کی دعاوں کا شکریہ ، اب مزید دعاﺅں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں