فیوریٹ ٹیمیں 22

ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا فیوریٹ ٹیمیں ہیں، وہاب ریاض

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا فیوریٹ ٹیمیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ بولنگ میں تجربے کی کمی ضرور ہے، تجربہ کار پلیئرز ہوتے تو بہتر ہوتا لیکن نوجوان پلیئرز کو کھیل کر ہی تجربہ حاصل ہوگا۔

وہاب رہاض نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کا کلک کرنا اچھی بات ہے، بولنگ میں مہارت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیوں کہ انگلش کنڈیشن میں وہی بولر کامیاب ہوگا جو سوچ سمجھ کر بولنگ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ اعصاب کا مقابلہ ہوگا ، ٹیم کو مشورہ یہی ہے کہ اس میچ کو عام میچ سمجھ کر کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں