عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اس کی انتظامیہ اور اپنے دوست ویوین رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میںوزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کلی طور پر پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جب کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں