وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کیا جائے، زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراﺅنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں.

انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے ، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیا کی قیمتوں کو چیک کریں، عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں