وزیراعلی

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔اپ گریڈ کر کے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو کالج کا درجہ دے دیا گیا۔وزیر اعلی نے انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کے عہدے کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

پرنسپل کے عہدے کو کمانڈنٹ کی پوسٹ میں اپ گریڈ کر دیا گیا ۔18ویں گریڈ کے پرنسپل کی پوسٹ کو20ویں گریڈ کے ڈی آئی جی / کمانڈنٹ کے عہدے میں اپ گریڈکیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں