ہفتہ کولاہور

وزیر اعظم ہفتہ کولاہور میں وی آئی پی ٹرین ”جناح ایکسپریس “کا افتتاح کرینگے

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کولاہور ریلوے اسٹیشن پر وی آئی پی ٹرین ” جناح ایکسپریس “ کا افتتاح کریں گے ۔وزیرا عظم کی مداخلت پر ٹرین کا کرایہ کم کر کے 6500روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں ناشتہ ، ڈنر اور لائٹ ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی ۔

ٹرین میں ٹی وی، وائی فائی ، ہمہ وقت کیبن سروس، آن ویل ریسٹورنٹ ، بیڈنگ ، ساﺅنڈ سسٹم اور اسسریز کی سہولت بھی میسر ہو گی ۔ لاہور سے ٹرین دوپہر ڈھائی بجے جبکہ لاہور کینٹ سے سہ پہر تین بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے ٹرین سہ پہر تین بجے لاہور کےلئے روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں