ShahMehmood

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ پر پیر کی صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔وہ اس دورہ میں چینی قیادت سے ملاقاتیں، باہمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پہلے پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

ایئرپورٹ پر پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جن، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دیگر چینی و پاکستانی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ کے اس دورہ کے دوران طرفین باہمی تعلقات بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورہ کے دوران سی پیک پر پولیٹکل پارٹیز فورم سے خطاب کریں گے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں