کونسلر آفس

وزیر خارجہ کا کونسلر آفس کا اچانک دورہ ،سائلین میں گھل مل گئے

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے کونسلر آفس کا اچانک دورہ کیا اور سائلین میں گھل مل گئے ۔ جمعرات کو یہاںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کونسلر آفس میں کاغذات کی تصدیق کےلئے آئے ہوئے سائلین میں گھل مل گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کونسلر آفس میں موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر احکامات صادر کیئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کونسلر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور افسران سے ورکنگ کے حوالے سے سوالات کئے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اچانک دورہ کا مقصد سائلین کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ کسی شخص نے افسران کے روئیے اور کرپشن کی شکایت نہیں کی ۔انہوںنے کہاکہ عوام الناس کی سہولت کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں