فواد چوہدری

فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (لاہور نامہ) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے برطانوی ایجنسی (این سی اے) سے تصفیے کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر نااہلی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فواد چوھدری نے تصفیے کے بعد ملنے والی رقم پر غلط بیان بازی کی ہے۔

درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکریٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اورلندن میں پاکستا نی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قراردیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکے سرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں