بڑااستاد

وقت سب سے بڑااستاد ہے جو بہت کچھ سیکھا جاتا ہے‘ اداکارہ صبا قمر

لاہور (آئی این پی) ٹی وی و فلم کی نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے ‘ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے تاہم معیار کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ صبا قمر نے کہا کہ عزت دینے اور عزت لینے پر یقین رکھتی ہوں اسی وجہ سے آج تک کسی سکینڈل کا شکار نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں