نہر کے پل پر بڑا سانپ (آزدھا) نکل آیا

فیصل آباد روڑ پر نہر کے پل پر بڑا سانپ (آزدھا) نکل آیا، علاقہ میں خوف وہراس

شیخوپورہ (لاہور نامہ ڈاٹ کام) ٹھٹہ تارڑاں فیصل آباد روڑ پر نہر کے پل پر بڑا سانپ (آزدھا) نکل آیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا-

ریسکیو 1122 پر اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو شیخوپورہ کی اینیمل ریسکیو ٹیم نے اسپیشل ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کی مدد سے موقع پر پہنچ کر سانپ کو زندہ پکڑ لیا-

اطلاع کے مطابق سانپ کی لمبائی اندازا”15 فٹ اور وزن 50 کلوگرام کے قریب ہے- سانپ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملحقہ آبادی کو خطرہ تھا تاہم ریسکیو 1122کی ٹیم سانپ کو پکڑ کر آفس لے آئی اور اب وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں