ٹیسٹ میچوں

ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ہفتہ سے لنکن میں شروع

لنکن : تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ہفتہ سے لنکن میں شروع ہوگا۔ دو روزہ ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبلہ دونوں ٹیمون کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے اور دوسرے ون ڈے میں 8، 8 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں