زرداری، فریال تالپورکے

پارک لین ریفرنسز: زرداری، فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں19 ستمبر تک توسیع

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف علی زداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کردی،کیس میں ریفرنس کی نقول تقسیم نہ کیے جانے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر نہ ہوسکی ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری اس وقت غصے میں آگئے جب ایک سکیورٹی اہلکار فریال تالپور کے سامنے آگیا۔ آصف زرداری نے فریال تالپور کے آگے آنے پر سکیورٹی اہلکار کو چھڑی سے پیچھے ہٹایا اور غصے سے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں