پانچ ٹرینوں

پانچ ٹرینوں کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ‘ ترجمان

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلو ے کے ترجمان نے پانچ ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے جاری خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون کو لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے 5 ٹرینیں کراچی سے تاخیر سے آنے کی وجہ سے تاخیر سے روانہ ہوئیں تھیں۔ ان ٹرینوں کے اوقات کار میں نہ کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری ہواہے۔ غلط فہمی کی بنیاد پر ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کو اوقات کار میں تبدیلی لکھ دیا گیا ۔مذکورہ ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں