خواتین ٹیم

پاکستانی خواتین ٹیم مئی 2019ءمیں جنوبی افریقہ کےخلاف دو پریکٹس میچ ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی

لاہور (این این آئی) پاکستانی خواتین ٹیم مئی 2019ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف دو پریکٹس میچ ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹور میچ یکم مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹور میچ 3 مئی کو اسی مقام پر کھیلا جائےگا۔ بعد ازاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائےگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 12 مئی کو بنونی میں کھیلا جائےگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں ہی کھیلا جائےگا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو بنونی میں کھیلا جائےگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 مئی کو بنونی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں