ارمینا رانا خان

پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں ‘ ارمینا رانا خان

لاہور(آئی این پی) اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے‘ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں