جسم فروشی

پاکستانی لڑکیوں سے شادی ،انہیں چین لےجا کر جسم فروشی کرانے والے چینی گروہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور ( این این آئی)پاکستانی لڑکیوں سے شادی اور انہیں چین لےجا کر جسم فروشی کرانے والے چینی گروہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے مطابق مکروہ دھندے میں ملوث 8چینی باشندوں کے 4پاکستانی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا جس نے فرار کے بعد 13مئی تک عبوری ضمانت کرائی ہے جبکہ دیگر ملزمان میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کراتے تھے اور لڑکیوں کے گھر والوں کو ماہانہ 50ہزار روپے بھجواتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شادی میں بھی شرکت کی جس کے دوران ملزمان کے کوائف جمع کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں