عامر خان اور 27

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان فائٹ 21اپر یل کو ہوگی

لندن(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان فائٹ 21اپر یل کو ہوگی ۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے مطابق ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں۔انہوںنے کہاکہ عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاوں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی، میرے پاس تیسری بار ورلڈ چمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کےلئے پر امید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جاوں گا۔

یاد رہے کہ عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں