پاکستان سٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 80 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا.

مارکیٹ میں 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 30 ہزار 920 کی سطح تک گرگیا ۔ یاد رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 180 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

دوپہر 12 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جو زوال شروع ہوا تو کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ اس دوران مارکیٹ میں سب سے زیادہ 234 پوائنٹس کی بھی کمی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ 31 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 41,940,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,544,283,345بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں