پانچ ون ڈے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 17مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا

لیڈز(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 17مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا ۔۔شیڈول کے مطابق سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اڑھائی بجے دوپہر اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں تین بجے دوپہر ہوگا ۔

پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد ( کپتان ) عابد علی ،آصف علی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ، عماد وسیم ، امام الحق ، جنید خان ،محمد عباس ،محمد عامر ، محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد نواز ،محمد رضوان ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،شان مسعود ،شعیب ملک ،عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں