پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (لاہور نامہ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار 40 ہزار 270 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گذشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 788 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی.

تاہم ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 118 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 670 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے اتار چڑھا ﺅکے بعد مارکیٹ کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی رہی۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 517 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 305 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 24 کروڑ، ایک لاکھ، 3 ہزار 570 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 12 ارب، 12 کروڑ، 23 لاکھ، 6 ہزار 713 بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں