سیاسی انتقام

پاکستان میں سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں ،نیر حسین بخاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں ،پہلی خاتون وزیراعظم کا نام سماجی پروگرام سے ہٹانا پاگل پن ہوگا۔

اتوار کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی معاملہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کم ظرف دشمنوں کو بھٹو خاندان کے کارنامے ہضم نہیں ہوتے۔انہوںنے کہاکہ پہلی خاتون وزیراعظم کا نام سماجی پروگرام سے ہٹانا پاگل پن ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام باقاعدہ طور پر 2010 قانون کی صورت میں پاس ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے وجودمیں آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کی قومی خدمات کا اعتراف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں