پاکستان کا شاہین 1- میزائل

پاکستان کا شاہین 1- میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (لاہورنامہ) پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز650 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلی حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں