پاکستان کا پہلا

پاکستان کا پہلا سی ون تھرٹی طیارہ، امدادی سامان لیکر، ایران پہنچ گیا، دوسرا کل روانہ ہوگا

اسلام آباد/ احواض(این این آئی)ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کا پہلا سی ون تھرٹی طیارہ، امدادی سامان لیکر، ایران کے شہر احواض پہنچ گیااس امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کیا ۔

یاد ہے کہ ایران میں حال ہی میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی – جس سے شدید مالی اور جانی نقصان ہوا۔پاکستان نے اس مشکل وقت میں، سیلاب سے متاثر، اپنے ایرانی بہن بھائیوں کی امداد کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔سیلاب زدگان کی امداد کیلئے، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ (آج) جمعرات کو ایران روانہ ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں