عوامی سطح

پاکستان کی طرف بڑ ھنے والے کسی ہاتھ کو برداشت نہیں کیا جائیگا، چوہدری محمدسرور

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جتنی قر بانیں پاکستان نے دی ہیں ،دنیا میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم صرف خطے میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو آئینہ دکھادیا ہے ، بھارت کو چاہیے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور پاکستان کیخلاف کسی بھی حر کت سے باز رہے ہیں ۔
انہوں نے یہ باتیں رانا محمد عتیق اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کے دوران کہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، انہیں ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی طرف بڑ ھنے والے کسی ہاتھ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور دشمن کو ہر محاظ پر منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں