آگ لگ گئی

پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم موقع پر موجود تھے

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم امدادی کارکنوں نے کچھ دیر میں ہی آگ پر قابو پالیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر ایک کمرے میں آگ لگی جس کے باعث پی ایم آفس کی گیس لائن بند کردی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے وزیراعظم آفس کو خالی کرالیا گیا اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم عمران خان پانچویں منزل پر موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ چھٹی منزل کی کنسیلڈ تاریں جلنے سے دھواں بھرگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے بتایا کہ آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے عمارت خالی کرائی گئی، کسی ریکارڈ کے جلنے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں