پنجاب ایمرجنسی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 628افراد زخمی ہوئے ،ایمرجنسی سروس

لاہور :پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں969 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جسمیں 628افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔445معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 463ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر475اور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ238ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت238متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان75حادثات میں87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد66حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1082متاثرین میں831مرد اور251خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں180فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور620افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ282زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں726موٹر سائیکلز،143آٹو رکشے،117موٹر کاریں،54وین17مسافربسیں،23ٹرک اور118دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں