کوئی سمجھوتہ

پوری قوم جاگ رہی ہے،دھرتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،شہر یار آفریدی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ پوری قوم جاگ رہی ہے،دھرتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، کسی ٹیلیفون کال پر ڈو مور کا فیصلہ نہیں ہوگا ، اب پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہونگے۔

اتوار کو یہاں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم جاگ رہی ہے،دھرتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان امت مسلمہ کی آواز بنے گا،ہم ایک آزاد مملکت کے شہری ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام انسانیت کی نظریں پاکستان اور پاکستان کی یوتھ پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان امہ اور آنے والی نسلوں کے لئے مثال بنے گا انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں پر دنیا کی نظریں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عملی طور پر وقت آگیا ہے کہ دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کابینہ سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسی ٹیلی فون کال پر ڈو مور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا، اب پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں