پیناسونک مرر لیس کیمرہ لو میکس ایس 1 ایچ

پینا سونک نے ویڈیو کےلئے نیا فل فریم مرر لیس کیمرہ لو میکس ایس 1ایچ متعارف کروا دیا

لاہور(اے پی پی ) پیناسونک نے ویڈیو کے لئے نیا فل فریم مرر لیس کیمرہ لو میکس ایس 1 ایچ متعارف کروا دیا ہے۔

حفیظ سنٹر کے مقامی ڈیلر محمد ساجد نے کیمرہ کے فیچرز کے بارے میں بتایا کے اس کیمرے کو سنے گیئر ایکسپو2019 میں پیش کیا گیا . اس کیمرے میں بہت سے ایسے فیچر ہیں جیسے 6K ویڈیو اور 4:22-10 بٹ انٹرنل ریکارڈنگ جو ایس 1 میں نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ویڈیو کے لئے ایس 1 ایچ اب تک کا سب سے جدید فل فریم مرر لیس کیمرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیمرہ30fps5 – 9شوٹنگ کر سکتا ہے اور یہ 3.2 ایسپیکٹ ریشو پر فل 6k ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں