کرایوں میں اضافے

پیپلزپارٹی نے ٹرین کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹرین کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ غریب پر بوجھ ہے، ریلوے عام آدمی کی سواری ہے اور عمران خان ہر بوجھ عام آدمی پر منتقل کررہے ہیں، نفیسہ شاہ نے ا پنے ایک بیان میں کہا ٹرینیں منزل پر تاخیر سے پہنچ رہی ہیں، حادثات معمول بن گئے، جعلی ٹرینوں کا افتتاح کرکے عمران خان اور شیخ رشید عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، عمران خان اور شیخ رشید ریلوے کی تباہی کے مکمل ذمہ دار ہیں، نفیسہ شاہ نے سوال کیا کہ کہاں گئے وہ عمران خان جو ریل حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کا بیان دیتے تھے؟ ۔ انہوں نے کہا تباہ حال ریلوے کا محکمہ نئے پاکستان کی حقیقی تصویر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں