پی ایس ایل میں پرفارم کرنیوالے ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں :مکی آرتھر

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مقامی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ورلڈ کپ 2019 کیلئے منتخب کرنے کا عندیہ دے دیا۔دبئی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سبب کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنا رہے ہیں اور رواں سال بھی عمدہ کارکردگی کے مالک پلیئرز کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستانی ہی نہیں دیگر ممالک کے پلیئرز کیلئے بھی مفید ثابت ہو رہا ہے کیونکہ جو ڈینلی اسی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے سبب انگلینڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور کالن انگرم کو بھی اسی کارکردگی پر آئی پی ایل میں معاہدہ مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں