پی ایس ایل4‘ملتان سلطانز کے دیوانوں نے اپنی ٹیم کیلئے گانا بنا ڈالا

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے بعض دیوانوں نے اپنی ٹیم کے لیے پورا گانا ہی بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میگا ایونٹ میں ملتان سلطانز کے دیوانے بعض نوجوانوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے کچھ نیا کرنے کا پلان بنایا اور پورا گانا ہی بنا ڈالا،اس بینڈ کے ریپر محسن سائیں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے اور اسی لیے انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ گانا تیار کیا ہے ،”حوصلے ہیں بلند“ کے عنوان سے بنائے گئے اس گانے میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ، بوم بوم شاہد خان آفریدی اور محمد عرفان کا ذکر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں