چاند اور مریخ 42

چاند اور مریخ کے لیے آئندہ مشنوں کا مرکزی کردار خواتین ہوں گی، ناسا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ بریڈنسٹائین جم نے کہاہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالبا ایک عورت ہو گی۔امید ہے کہ مریخ پر بھی سب سے پہلا قدم ایک عورت ہی رکھے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق ہفتہ وار ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ناسا کے سربراہ کے مطابق 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانورد اینی مکلین اورکرسٹینا کوچ

کو حاصل ہو گا۔روسی خاتون خلانورد ویلنٹینا تیریشکووا نے 1963 میں پہلی مرتبہ خلاء کا سفر کیا۔ اس کے بعد بہت سی خواتین نے خلائی مشنوں میں شرکت کی جب کہ امریکی خلائی ایجسنی ناسا میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔البتہ 1969 سے 1972 کے دوران خلائی مشنوں میں چاند کی سرزمین پر چلنے والے تمام بارہ خلانورد مرد تھے۔ اس کے بعد سے کوئی انسان چاند پر نہیں اترا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں