چترال،مسافر کوچ کھائی

چترال: مسافر کوچ کھائی میں جا گری،7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

چترال (صباح نیوز) چترال میں راغ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چترال میں حادثے کا شکارمسافر کوچ پشاور سے بونی جارہی تھی جب مخالف سمت سے آنے والی کارسے ٹکرا کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں7 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے.

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل چترال منتقل کردیا گیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں